برطانیہ سے چوری ہونیوالے قدیم سکے ہالینڈ سے دریافت

برطانیہ سے درجنوں چرائے گئے قدیم سکے ہالینڈ کی سرزمین سے دریافت ہوئے ہیں۔یہ سکّے رومی فوجیوں نے برطانیہ پر حملہ کرنے کے دوران چرائے تھے۔
ماہرین نے نیدرلینڈز کے شہر یوٹریکٹ کے قریب علاقے میں 44 طلائی سکے دریافت کئےجن پر 40 عیسوی کے برطانوی سیلٹک بادشاہ کیونوبیلن کی تصویر کندہ تھی۔ڈچ نیشنل میوزیم آف اینٹیکیٹیز کے مطابق یہ سکّے سطح زمین 30 سینٹی میٹر سے کم کی گہرائی میں پائے گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سکّوں سے معلوم ہوتا ہے کہ جب رومی جرنل اولوس پلاؤٹیس کے ماتحت فوج نے 43-47 کے درمیان برطانیہ کو فتح کیا تو یہ سکّے بطور لوٹ کے مال کے لے گئے۔
جس علاقے میں یہ سکّے پائے گئے وہ ایسی جگہ تھی جس کو رومیوں نے برطانیہ نے پہلی گزرگاہ کے طور پر تیار کیا تھا۔