مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے7پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانےوالے7پاکستانی ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،ایف آئی اےکے تفتیشی افسر نےبیانات قلمبند کرلئے۔
دفتر خارجہ نےگزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی حادثےسے متلق مراکش حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور محتاط روابط کےبعدان افراد کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا، جب کہ رباط میں پاکستانی سفارت خانہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور وطن واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔
واپس آنے والے پاکستانیوں نے ایف آئی اےکےتفتیشی افسر کو بیانات قلمبند کروائے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
دوسری جانب، مراکش کشتی حادثے میں بچنے والےپاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، یہ تفصیلات پاکستانی سفارخانے ی سرکاری دستاویزات میں سامنے آئی ہیں۔دستاویز کے مطابق 4 پاکستانی شہریوں کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں، مراکش کشتی حادثے میں بچنے والے پاکستانیوں کی تعداد 22 ہے۔