چین،پرفارمنس کے دوران دیوہیکل مچھلی کا لڑکی پر حملہ

چین کے ایکوریم میں بڑی مچھلی نے جل پری کا دھوپ دھارے پرفارم کرنے والی لڑکی پر حملہ کردیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی لڑکی چین کے ایک ایکوریم میں جل پری کا لباس پہنے پرفارم کر رہی تھی کہ اچانک ہی ایک بڑی مچھلی نے اس پر حملہ کردیا۔

واقعہ جنوبی چین کے شیشوانگ بانا پریمیم فاریسٹ پارک میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق 22 سالہ روسی پرفارمر ماشا ایکوریم میں پرفارم کر رہی تھی، اسی دوران اس کے سر کی طرف ایک دیوہیکل مچھلی نمودار ہوئی، جس نے اس کا سر اپنے منہ میں دبوچ لیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق جب مچھلی نے نوجوان لڑکی پر حملہ کیا، اس وقت وہ ایکوریم میں پرفارم کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی تھی اور انہیں خوش آمدید کہہ رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی نوجوان پرفارمر پر جھپٹا مارتے ہوئے اسے تیزی سے اپنے بڑے سے جبڑے میں پکڑ کر نگلنے کی کوشش کر لیتی ہے۔

اپنی آنکھوں کے سامنے یہ مناظر دیکھنے کے بعد وہاں موجود لوگوں خاص طور پر بچوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا جب کہ بچوں نے ہیبت زدہ ہوکر چیخنا اور رونا شروع کردیاتاہم، لڑکی نے کمال مہارت سے خود کو مچھلی کی گرفت سے آزاد کروایا اور سطح پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مچھلی کے حملے سے ماشا کی ناک کی ہڈی، گردن، سر اور آنکھیں زخمی ہوئیں۔

واقعے کے بعد لڑکی کو انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی بات کرنے کو منع کیا گیا، جب کہ ’مورل ڈیمیج‘ کی مد میں محض 78 پاؤنڈز ادا کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے کے باوجود اسے اس واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ پرفارم کرنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

Back to top button