پی ٹی آئی دور کے پائلٹس کےمسئلےپرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

وفاقی کابینہ نے2020 میں پی ٹی آئی دورحکومت میں پی آئی اےپائلٹس کےمسئلے پرسابق وزیر کےبیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اعلامیےکےمطابق وفاقی کابینہ کو2020 میں پارلیمنٹ میں قومی ائیرلائن کےپائلٹس سے متعلق وفاقی وزیرکےبیان پربریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر کا پائلٹس سےمتعلق دیا گیا بیان غیرذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، سابق وزیر کےبیان سے ملک اورقومی ائیرلائن کا تشخص شدید متاثر ہوا، سابق وزیرکے بیان سےقومی خزانےکوبھی شدید نقصان ہوا۔
اعلامیے کےمطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مبالغہ آرائی پر مبنی سابق وزیر کے بیان کے محرکات کا پتہ چلائےگی، کمیٹی بیان کےنتیجےمیں قومی ائیرلائن اور قومی خزانےکو ہونے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائےگی۔
وفاقی کابینہ نےآف دی گرڈلیوی کیپٹوپاورپلانٹس آرڈیننس2025 کی منظوری بھی دے دی۔
وفاقی کابینہ نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کےچارٹر کی توثیق بھی کردی، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبےکی بحالی کی جائےگی، مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے تحت 50 بلین درخت اگائے جائیں گے۔