بالی ووڈ بے بو ’’کل ہو نہ ہو‘‘ کا حصہ کیوں نہ بن سکیں؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریتی زنٹا کی کیمسٹری فلم ’’کل ہو نہ ہو‘‘ میں نمایاں ہو کر سامنے آئی، حالانکہ فلم کے ہدایتکار پریتی کی جگہ فلم میں کرینہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا معاوضہ طے نہیں ہو سکا، فلم کو شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور سیف علی خان کی دلکش کہانی اور پرفارمنس کی وجہ سے بے حد پذیرائی ملی۔حال ہی میں بالی وڈ فلم ’’کل ہو نہ ہو‘‘ کے ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ پریتی زنٹا کی بجائے اصل میں سیف علی خان کی زوجہ کرینہ کپور خان کو (جو اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری میں نئی تھیں) ’’کل ہو نہ ہو‘‘ میں نینا کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے تھے لیکن مالی وجوہات کی وجہ سے یہ کام نہیں ہو سکا تھا۔ہدایت کار کرن جوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرینہ کپور فلم کا معاوضہ شاہ رخ خان کے برابر (20 ) کروڑ روپے مانگ رہی تھیں اس لیے انہوں نے پریتی زنٹا کو اس پروجیکٹ کے لیے سائن کر لیا، پریتی زنٹا نے 2004 میں بہترین اداکارہ اور مونولوگ آف دی ایئر کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔کرن جوہر نے اپنی کتاب میں کرینہ کپور کے ساتھ اپنے جھگڑے کے بارے میں لکھا ہے کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کے تعلقات بدل گئے تھے، ان کے والد بیمار تھے جن کے علاج کے لیے نیویارک جانا پڑا، کرن جوہر لکھتے ہیں کہ یہ وہ وقت تھا جب کرینہ کپور نے مجھے بلایا، یہ اگست تھا، ہم نے 9 ماہ سے بات نہیں کی تھی، اس نے اس نے فون کیا اور کہا کہ میں نے یش انکل کے بارے میں سنا ہے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کرینہ کپور فون پر واقعی جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ میں نے رابطہ نہیں کیا، فکر نہ کرو۔

Back to top button