خان یونس میں بمباری ،مزید10فلسطینی شہید،تعداد11ہزارسے تجاوز

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کا42واں روز، خان یونس میں شدید بمباری سے10فلسطینی شہید،شہدا کی تعداد 11ہزار 470ہو گئی،4707بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے نصیرات میں پناہ گزینوں سے بھرے مکان پربمباری کی گئی۔گھر میں تقریباً40لوگ پناہ لئے ہوئے تھے ۔
اسرایلی فوج نے جنوبی غزہ خالی کرنے کاایک بار انتباہ جاری کردیا۔
حماس کے سربراہ اسمائیل ہنیہ کاکہنا ہے کہ طویل جنگ کیلئے تیارہیں۔دشمن کے تمام منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔مزاحمت پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔یرغمالیوں کو ہماری شرائط پر ہی رہائی مل سکتی ہے۔فلسطینی بھیانک دہشت گردوں کا جوانمردی سے سامنا کررہے ہیں۔دنیا اس جارحیت کو ختم کروائے۔محاصرہ ختم کرکے بارڈر کھولا جائے۔