مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت کاتحریری فیصلے میں کہنا تھاکہ مونس الٰہی نے خود کو روپوش کررکھاہے۔پراسیکیوشن کے الزامات میں پیش نہیں ہورہے۔اشتہاری کی کارروائی کا 30دن کادورانیہ پورا ہوچکاہے۔
تحریری فیصلہ میں کہاگیا کہ عدالت مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کاحکم دیتی ہے۔گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے جاتے ہیں۔