لاہور پھرآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا

سموگ کی شدت بڑھنے کے بعد لاہور ایک بار پھر آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگیا۔شہرکامجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 374ریکارڈکیاگیا۔لاہورکے بہت سے علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس 450سے بھی تجاوزکرگیا۔

ضلعی انتظامیہ نے سموگ سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریزکرنےکی ہدایت کردی۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلنے وقت ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کا سبب بننے والوں کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Back to top button