پرویز الہٰی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردید

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ وہ بدستور پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے کی گئی غیررسمی گفتگو میں ایک صحافی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
پرویز الہٰی نے مزید کہاکہ میں پارٹی کا صدر ہوں،پی ٹی آئی کا حصہ ہی رہوں گا،پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
