چیئرمین پی سی بی کا اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنےکا اعلان

 

 

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئے وینیوز بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نطم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا،شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سےمحبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا،شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داددی اور کھیل کو بھرپور انجوائے کیا،لاہور کے شہریوں نے ثابت کردیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کراؤڈ کی اجازت لینا مشکل کام تھا،وزیراعظم چاہتے تھے کہ پیٹرول کا کم سے کم استعمال ہو لیکن ان کی اپنی دلچسپی بھی اجازت دینےمیں تھی،پی ایس ایل 12 اس پی ایس ایل سے بھی بڑا اور اچھا ہوگا۔

Back to top button