190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کےلیے مقرر

 

 

 

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے مرکزی اپیلوں کی سماعت کےلیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ مرکزی اپیلیں مقرر ہوگئیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیرموثر ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی ملاقات متعلق درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 2 روز میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر فیصلہ کرنےکا حکم دیاگیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکم دیا ہےکہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وجوہات کے ساتھ آرڈر پاس کریں گے،عدالت نے 6 مئی کو سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کرلیاہے۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست گزار کی جانب سےاڈیالہ جیل حکام کو جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی بھی پیش کی۔

 

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہم نےکورئیر کے ذریعے اور خود جاکر بھی جیل میں درخواست دےدی ہے،جس پر عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے ان کی درخواست کا فیصلہ کریں۔سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ 16 اور 17 اپریل کی درمیانی رات بشریٰ بی بی کی سرجری ہوئی،جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہمیں پتہ ہےسب سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے،ہم آپ کی درخواست اسی لیے جیل حکام کو بھیج رہےہیں تاکہ وہ فیصلہ کریں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

 

Back to top button