عمران خان کی آج رات شفاہسپتال منتقلی کی تیاریاں مکمل

بانی تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آج رات شفاہسپتال منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پرسابق وزیراعظم عمران خان کو آج رات شفاہسپتال منتقل کیاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا6رکنی میڈیکل ٹیم شفاہسپتال کی ایمرجنسی میں ابتدائی طبی معائنہ کرے گی ۔چیک اپ کے بعد عمران خان کوہسپتال میں داخل کرنےسےمتعلق فیصلہ ہوگا۔
ذاتی معالج ڈاکٹرفیصل سلطان اورڈاکٹرعظمیٰ خانم بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گی۔
آئی جی اسلام آباد کا پولیس افسران کے ہمراہ شفا انٹرنیشنل کا دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
شفاانٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات،پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔پولیس نے ہسپتال کے اطراف ملحقہ سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند کردی ۔
