اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے جھٹکے

 

 

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 128 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں تھا۔

اطلاعات کےمطابق زلزلے کےجھٹکے صبح 10 بج کر 56 منٹ پر محسوس کیےگئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،حکام کی جانب سے صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز مظفرآباد سے 12 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

 

 

Back to top button