پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبریاجنوری میں کرانےکی تجویز

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات دسمبر یا جنوری میں کرانے کی تجویز دیدی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ  کی سربراہی میں صوبہ پنجاب میں بلدیاتی  انتخابات کے انعقاد  کی تاریخ مقرر  کرنے سے متعلق  اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں معزز  ممبران الیکشن کمیشن   نثار احمد دُرانی ، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ  شریک ہوئے۔ جنوبیایشیائی تارکینِ وطن کی کمیونٹیز دریافت کرنا

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب گورنمنٹ   کی طرف سےچار رکنی کابینہ کمیٹی ذیشان  رفیق  منسٹر لوکل گورنمنٹ  کی سربراہی میں شریک ہوئی جس میں سردار شیر علی گورچانی  وزیر مائنز اینڈ منرل ، سید محمد عاشق حسین شاہ وزیر ایگریکلچر،رانا سکندر حیات وزیر ایجوکیشن  شامل ہیں۔

میٹنگ میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی شریک ہوئے۔اس کے علاوہ  سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے دیگر سینئرافسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی  حکومتوں کے قیام  کی اہمیت پر روشنی ڈالی  اور کہا کہ  آئین پاکستان  کےآرٹیکل اے140کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد  ایک آئینی تقاضہ  ہے ۔ اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219(4)  کے تحت بلدیاتی  حکومتوں  کی معیاد ختم ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کمیشن بلدیاتی  انتخابات کروانے  کا پابند ہے۔

پنجاب  مشاورتی  کمیٹی کے کنوینئر ذیشان رفیق  منسٹر لوکل گورنمنٹ نے  الیکشن کمیشن کو  بریف کیا کہ چیف منسٹر پنجاب  صوبہ پنجاب میں بلدیاتی  انتخابات  کروانے  کیلئے  پرعزم ہیں اور  انہوں نے اس کمیٹی کو  مشاورت کا  مکمل اختیار دیا ہے۔

Back to top button