معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس میں پوری قوم نے مثالی اتحاد، جذبے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان غیر یقینی صورت حال کا شکار تھا،دشمن سمجھتا تھاکہ وہ پاکستان کو توڑ اور ہراسکتا ہے،یہ دشمن کا خیال تھا کیوں کہ وہ پاکستان سے واقف نہیں تھا،مسلح افواج نے جرات،نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت ہے،پاکستان کبھی سرینڈر نہیں کرےگا اور نا ہی برداشت کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی،یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں،عزم و حوصلے کی جیت تھی،یہ کامیابی اتحاد،یکجہتی اور قومی طاقت کا مظہر بنی،یہ اُن لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا،شمال کے پہاڑوں سے بحیرۂ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔
پرویز الہٰی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردید
چیئرمین پی پی نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے،ہمارے سفارت کاروں نے سفارتی محاذ پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا،سفارت کاروں نے مؤقف کو مؤثر اور واضح انداز میں دنیا کےسامنے رکھا،تاریخ شور سے نہیں بنتی، کامیابی کےبعد ذمہ داری ہےکہ ہمیں ملک کو مزید مضبوط کرناہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم امن سے نہیں ڈرتے،ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن باہمی عزت و احترام سے ہونا چاہیے،ایک سال پہلے دنیا ہم پر شک کرتی تھی،ہم سمجھوتہ کرنےوالی قوم نہیں ہیں،پاکستان آزمائشوں سے نکھرا اور قربانیوں سے مضبوط ہوا۔
