وفاق لوڈشیڈنگ کے معاملے میں سندھ کے ساتھ زیادتی نہ کرے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے معاملے میں سندھ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔
شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہمیشہ سے زیادہ رکھنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
واضح رہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام کراچی کے نجی ہوٹل میں پُروقار یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، یہ دن پوری قوم کے لیے عید سے کم نہیں تھا
سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، یہ دن پوری قوم کے لیے عید سے کم نہیں تھا۔ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اور کوئی بھی اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ان کے مطابق پاک فوج نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک طاقتور ریاست ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور معرکہ حق کی کامیابی قوم کے لیے خوشی کا دن ہے۔
