عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ : سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی

سپریم کورٹ نے عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی سے متعلق چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی اس ہسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیےگئے تھے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونےکا اعتراض عائد کیاگیا تھا اور رجسٹرارکے اعتراضات دور ہونے کےبعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائےگی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 روز قبل عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیاتھا لیکن تاحال انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیاگیا۔
بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
