گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد تک نہیں جانا چاہتے : وفاقی وزیر امیر مقام

 

 

 

 

 

 

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، گورنر راج سیاسی طور پر کوئی اچھا فیصلہ نہیں، ہم بھی نہیں چاہتے کہ ہم آخری حد تک جائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کو لاوارث چھوڑ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کے حالات کشیدہ ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا دھرنوں میں مصروف ہیں۔

امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حالات روزبروز خراب ہورہے ہیں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دو ماہ سے کبھی لاہور کبھی سندھ میں گھوم رہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں دہشت گردی ہورہی ہے،خیبرپختونخوا جل رہا ہے،کوئی باہر نہیں نکل سکتا،وہاں عوام مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، لوگ اپنے عزیزوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں،دہشت گردی کے معاملے پر ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں: طلال چوہدری

انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں بدعنوانی عروج پر ہے،وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے،خیبرپختونخوا اس وقت لاوارث صوبہ ہے،خیبرپختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا چاہیے۔

 

Back to top button