پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں سکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی نے مشترکہ پیٹرن پر احتجاج کی تاریخ رکھی۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ سیاسی تحریک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک سے لایاگیا اسلحہ پاکستان میں بدامنی کےلیے استعمال ہو رہا ہے،اس نے سیدھا وار کیاتو منہ کی کھائی پھر اپنی پراکسیز پر سرمایہ کاری بڑھائی۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا
طلال چوہدری نےکہا کہ ضیا نامی شخص نے افغانستان سے زرغون نامی شخص سے اسلحہ خریدا،ضیا کا رابطہ سردار امان سے رابطہ ہوا تھا،اکبر نامی سرکاری ملازم وہ اسلحہ کشمیر لایا،کیس کی تحقیقات میں دو مزید افراد گرفتار کیےگئے۔
