پی ٹی آئی کا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے لکی مروت پہنچے تو کارکنوں نے ہیلی پیڈ پر اُن کا استقبال کیا۔کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بند کمروں کی پالیسی جو خیبرپختونخوا کے مفاد میں نہیں ہوگی وہ نہیں مانیں گے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق میں جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اُس وقت امن تھا،موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ مزید بڑھی ہے۔
سہیل آفریدی نے حکومتPTIمذاکرات ناکام کیسے بنائے؟
سہیل آفریدی نے دعوی کیاکہ جوپ الیسی وہ دے رہےہیں اُس سے 100 دن میں امن قائم ہوسکتاہے۔
دوسری جانب شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کی اصلیت جان چکے،یہ ان کا آخری لانگ مارچ ہوگا۔مذاکرات میں حکومت نے آخری حد تک لچک دکھائی، اپوزیشن نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے سے راہ فرار اختیار کی۔
