خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
