جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

 

 

 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ عمران خان کو جسمانی طور پر یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا جائے۔

علاوہ ازیں عدالت نے سابق وفاقی وزراء حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عمران خان سے ملاقات کی اجازت سے مسائل کا حل نکل سکتا ہے: شوکت یوسفزئی

عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

Back to top button