آبنائےہرمزمیں ایران کا امریکی جہازپرحملےکادعویٰ،سینیٹ کی تردید

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظر اندازکرنے والے امریکی جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈایرانی دعوے کی تردید کردی۔
ایرانی خبرایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ حملوں کے بعد امریکی جہاز نے اپنا سفر روک دیا ہے، امریکی جہاز پسپائی اختیار کرنے اور علاقے سے بھاگنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
ایران نے اعلان کیا تھاکہ آبنائے ہرمز سےکوئی بھی بغیر اجازت نہیں گزر سکتا، ایران کا کہنا ہے کہ ہدایات نظراندازکرنے والے کو فوج فیصلہ کن جواب دے گی۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی امریکی جنگی جہاز پر میزائل نہیں لگا۔
ترجمان ایرانی افواج کا کہنا ہے آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے۔
واضح رہے کہ ایرانی افواج نے امریکی فوج کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیں گے، امریکی بحریہ آبنائے ہرمزکے قریب بھی نہ جائے، امریکی جارحانہ اقدامات موجودہ صورتحال کو پیچیدہ بنائیں گے۔
ترجمان ایراجی افواج کا کہنا تھا امریکی جارحانہ اقدامات خلیج میں جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے، تمام تجارتی بحری جہاز، آئل ٹینکرز آبنائے ہرمزمیں ہم سے رابطے کے بغیر نقل وحرکت نہ کریں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ آبنائےہرمز کے نئےنظام میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے امریکی بحریہ کے جہاز شامل ہونا لازمی نہیں تاہم ہرمزسےگزرنے والےتجارتی جہازوں پر ایران کے ممکنہ حملے روکنے کیلئے امریکی بحریہ قریب ہی ہوگی۔

Back to top button