پاسداران انقلاب نےزیر کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کردیا

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کردیا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ نئے نقشے میں آبنائے ہرمز کے جنوب کی جانب ایران میں کوہ مبارک اور متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے جنوب کےدرمیان ایک خط واضح ہے۔مغرب کی جانب ایران میں جزیرہ قشم کے آخری حصے اور یو اے ای میں ام القوین کے درمیان خط کھینچاگیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے آبنائے ہرمز میں آج امریکی جہاز پر بھی حملہ کیا۔ایرانی خبر ایجنسی کےمطابق آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا ہے، آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظرانداز کرنےوالے امریکی جہاز پر حملہ کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایران نے اعلان کیا تھاکہ آبنائے ہرمز سے کوئی بھی بغیر اجازت نہیں گزر سکتا، ہدایات نظرِ انداز کرنے والے جہاز کو فوج فیصلہ کن جواب دے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ہم سے رابطے کے بغیر نقل و حرکت نہ کریں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے۔

ایرانی افواج کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے۔

Back to top button