باس کا چھٹی دینےسےانکار،خاتون طبعیت ناسازی سےہلاک

تھائی لینڈ میں ایک30سالہ فیکٹری ورکراس وقت موت کےمنہ میں چلی گئیں جب ان کےمینیجرنےان کی بیماری کی چھٹی کی درخواست قبول نہیں کی۔

بنکاک پوسٹ کےمطابق خاتون جن کی شناخت مائی کےنام سےہوئی ہے۔تھائی لینڈ کے سموت پراکان صوبے میں ایک الیکٹرانکس پلانٹ میں ملازم تھیں۔

30سالہ خاتون نےپہلی بار5ستمبرسے9ستمبر تک میڈیکل سرٹیفکیٹ کےساتھ چھٹی لی تھی جب انکی بڑی آنت میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے اپنی حالت کاعلاج کرواتےہوئےاسپتال میں چاردن گزارے۔

ڈسچارج ہونےکےبعد، مائی نےمزید دو دن کی چھٹی لی کیونکہ وہ بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ اس کےبعد خاتون نے اپنے مینیجر سےایک اوردن کی بیماری کی چھٹی مانگی، یہ کہتےہوئےکہ ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔تاہم ان کےمینیجر نے اس بار چھٹی دینے سےانکار کردیا اورکہا کہ اسےکام پر آنا ہوگاوہ بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ کےساتھ۔باوجود اس کےکہ وہ بہت زیادہ بیمار تھیں، اپنی ملازمت سے محروم ہونے کی فکر میں مائی کام پرگئیں۔تاہم وہ صرف20منٹ تک کام کرنے کے بعد زمین پر گر گئیں۔

80برس کی خاتون مس یونیورس مقابلےمیں جانےکی خواہشمند

محترمہ مائی کو فوری طور پر اسپتال لےجایا گیا اور ہنگامی سرجری کےلیےبھیجا گیا لیکن اگلےدن کی شام کونیکروٹائزنگ اینٹروکولائٹس کی وجہ سےانہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

Back to top button