صدر زرداری سےترک ہم منصب کی مختصرملاقات،خوشگوارجملوں کا تبادلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ایئرپورٹ پرمختصرملاقات،خوشگوارجملوں کا تبادل ہوا۔
ایوان صدر اسلام آباد کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ پرتگال کے دوران ترکی میں مختصر قیام کیا،جہاں استنبول ایئر پورٹ پران کی ترک ہم منصب صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات ہوئی۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدرآصف علی زرداری کا استقبال کیا،جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدرآصف علی زرداری،پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں ۔
