برطانوی شہری کا 2سال سے نہ ”سونے“کاانوکھادعویٰ

برطانوی شہری نے انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے مسلسل سو نہیں سکا۔
اولیور ایلوس نامی شخص کا کہنا ہے کہ ایک پراسرار بیماری نے اس کی نیند چھین لی ہے، حتیٰ کہ طاقتور نیند آور ادویات بھی بے اثر ثابت ہوئی ہیں۔
چند سال قبل اولیور ایک عام زندگی گزار رہے تھے۔ وہ ٹرین کنڈکٹر کے طور پر کام کرتے اور حال ہی میں خریدا گیا چار بیڈ روم والا اپارٹمنٹ ان کی خوشحال زندگی کی علامت تھا۔
لیکن ایک رات سب کچھ بدل گیا، جب وہ بالکل بھی نہیں سو پائے۔ ابتدا میں انہوں نے اسے وقتی سمجھا، مگر یہ بے خوابی دو سالہ ڈراؤنے خواب میں بدل گئی جس نے ان کی زندگی تقریباً اجیرن بنا دی ہے۔
اولیور کا کہنا ہے کہ پچھلے 21 مہینوں سے وہ ایسے جسم کے ساتھ جی رہے ہیں جو اندر سے جلتا محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق وہ متعدد بار ڈاکٹروں سے رجوع کر چکے ہیں لیکن ابھی تک ماہرین بھی اس پراسرار کیفیت کی وجہ نہیں جان سکے۔
