القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی1سال بعد تدفین

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ  مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد تدفین کردی گئی۔

مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے، ان کی تدفین آج غزہ کے بریج کیمپ میں کی گئی۔

مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں اور سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

مروان عیسیٰ ابو البراء القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔

القسام بریگیڈز کےترجمان ابو عبیدہ نےگزشتہ ہفتےمحمد الضیف، مروان عیسیٰ اور القسام بریگیڈز کے دیگر سینئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button