بشریٰ بی بی ہماری تحریک کاحصہ ہوں گی  :  اسد قیصر

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بشرٰی بی بی کی جانب سے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کا تاثر غلط ہے،بشریٰ بی بی ہماری تحریک کاحصہ ہوں گی

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہےکہ الیکشن میں ہمیں دیوار سے لگایا گیا،ہمارےلیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔

اسد قیصر نے کہاکہ الیکشن میں ہارے ہوئے لوگوں کو وزیر اعظم اور وزیر بنایاگیا۔

ان کاکہنا تھاکہ جس اسمبلی کی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں،اس سے بڑی بڑی قانون سازی کرائی جارہی ہے،اس اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی اور من پسند کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمٰن کےساتھ ہماری لیگل ٹیم آن بورڈ تھی،

سپریم کورٹ ججز کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق تجویز پر مولانا نے مدد کی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےکہا ہم جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی توسیع نہیں چاہتے تھے،ہم چاہتے تھےکہ ججز کی جو عمر کی حد ہے وہی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا کو ملا کر بھی حکومت کے 26 ویں آئینی ترمیم کےلیے نمبر پورےنہیں تھے،حکومت نے ایک ایک ایم این اے کو 3، 3 ارب روپےآفر کیے۔

رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا 26 ویں آئینی ترمیم پر مولانا کےساتھ مل کر کچھ اہداف حاصل کیے،بشریٰ بی بی ہماری تحریک کا حصہ ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ بشرٰی بی بی کی جانب سے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کا تاثر غلط ہے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نےکہا 24 نومبر کو پرامن احتجاج ہوگا،دنیا کو بتائیں گےکہ ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے،بانی سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان کو رہا کیاجائے۔

24 نومبر احتجاج : وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہادی نعرے لگ گئے

اسد قیصر کا کہنا تھاکہ اسپیکر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنےکا اختیار نہیں ہوتا،اسمبلی تحلیل کرنےکا اختیار ایگزیکٹو کے پاس ہوتاہے۔

Back to top button