احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں،سرکاری ذرائع
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ٹیلی فون مسلسل بندہے اور تمام سیاسی رہنماؤں سےرابطےمنقطع ہو گئے ہیں ۔
سرکاری ذرائع سے یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں۔
بشریٰ بی بی کا خرابی طبیعت کے باعث 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں، صوبائی وزیر پختون یار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کر رہے ہیں۔
تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں اور وہ خرابی طبیعت کےباعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی اورمعالجین کی ہدایت پرمکمل آرام کررہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سعودی عرب کےحوالےسےایک متنازع بیان کےبعد ان کے تمام سیاسی بیانات اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سےرابطےختم کردے تھے۔