یہ بڑی عدالت، سپریم کورٹ سے پہلے یہاں پیش ہوں، وفاقی آئینی عدالت کے جج وکیل پر برہم

وفاقی آئینی عدالت کے جج اظہر رضوی نے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ سب سے بڑی عدالت ہے سپریم کورٹ سے پہلے یہاں پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ میں وکیل کی حاضری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آئینی عدالت برہم ہو گئی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی آئینی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے اور یہ طریقہ درست نہیں کہ وکیل یہاں کی بجائے سپریم کورٹ میں پیش ہو۔

جسٹس حسن رضوی نے ہدایت کی کہ وکلاء پہلے آئینی عدالت میں پیش ہوں اور آئندہ کسی وکیل کی غیر حاضری کی صورت میں مقدمہ خارج کر دیا جائے گا۔

یہ ریمارکس دو رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے پراپرٹی تنازعے کے کیس میں دیے گئے، جس میں وکیل نور اعوان کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

Back to top button