ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی راہ ہموار

سندھ، کے پی اور فاٹا میں مختلف ترقیاتی اسکمیوں کیلئے مجموعی طور پر 7 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت تین ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان کا انتظام بہتر بنانا اور ریوینیو حاصل کرنا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کو دو بلاکس ہلال اور اقبال فیلڈ کو ڈویلپ کرنے کے معاہدے کی بھی منظوری دی دے گئی۔
کیرتھر میں پولینڈ کی کمپنی کو تیل کی تلاش کیلئے کام کرنے کے منصوبے میں دو سال توسیع کر دی گئی۔ غازی کے مقام پر ماڑی پیٹرولیم کو تیل کے کنویں کا ٹیسٹ مکمل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
پاور ڈویژن کو سندھ میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے 60کروڑ 70 لاکھ 60 روپے، ہاؤسنگ محکمے کو سندھ اور کے پی میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے ایک ارب 68 کروڑ 90 لاکھ روپے اور فاٹا میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے کیلئے 5ارب روپے جاری کر نے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کے معاہدے کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔
