ڈالر مزید 3روپے 25 پیسے مہنگا

ملک کی ابتر معاشی صورتحال کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 189.25 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کو ڈالر کی قدر تین روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور ایک ڈالر 189 روپے 25 پیسے کا ہو گیا، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ معیشت کو نقصان پہنچاہا رہا ہے۔

ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں شرح نمو میں کمی کاخدشہ ظاہر کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا، آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور بڑھتی امپورٹ روپے پر جاری دباؤ بڑھا رہی ہیں جس کے اثرات سے روپیہ روز بروز کمزور ہو رہا ہے۔

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کرے اور سٹے بازی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Back to top button