ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں شرح نمو میں کمی کاخدشہ ظاہر کر دیا

ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں شرح نمو میں کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ سخت معاشی اور مانیٹری پالیسی کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

فی تولہ سونا 1لاکھ32 ہزار800 روپے کا ہوگیا

ایشائی ترقیاتی بینک کے مطابق حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے اور مہنگائی کو قابو کرنےکے اقدامات کیے، حکومت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، ان اقدامات سے معاشی شرح نمو 5.6 فیصد سےکم ہوکر 4 فیصد تک آسکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button