ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 48 روپے 78 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8
کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
