سٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 65ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکرلیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،سٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 65ہزار پوائنٹس کاسنگ میل عبو رکرلیا۔100انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔سٹاک مارکیٹ 65ہزار240پوائنٹس پرٹریڈ کرنے لگی۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی سٹاک مارکیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ملکی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کااہم کردار ہے ۔سٹاک مارکیٹ ایک ڈائنامک فورس ہے۔ملکی معیشت کو مختلف چیلنجزکاسامنا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو معیشت کی بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔رواں مالی سال ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کاسامنا رہا۔سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔
انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔معیشت کی صورتحال میں بہتری سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔سٹاک مارکیٹ اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ۔ایسے معاشی نظام کیلئے کوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہو۔
عام انتخابات نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے
ملکی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کااہم کردار ہے۔
