عام انتخابات نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ عام انتخابات نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگست میں پنجاب حکومت نے بتایا میرے خلاف کوئی کیس نہیں ۔آج میرے خلاف عدالت میں 10مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی۔میری چھوٹی سی سیاست حلقہ 56اور 57کی ہے۔بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔اداروں کااحترام سب پر لازم ہے۔چلے کے بعد میں کوئی ٹویٹ نہیں کیا۔
سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے انتخابات سے متعلق بیان پر یقین کرنا چاہیے۔