جنگ کے بعد ایران سے اعتماد کی بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں : یو اے ای

 

 

 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ ایران اور یو اے ای میں جنگ کے بعد اعتماد کی بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے پیرس میں ہونےوالی عالمی پالیسی کانفرنس کے دوران بیان میں کہا کہ جنگ کے دوران ایران نے یو اے ای کو کئی بار نشانہ بنایا ہے۔

انور قرقاش نے کہا کہ آپ کسی ملک پر 2,800 میزائل اور ڈرونز سے حملے کریں اور پھر اعتماد کی بات کریں تو ایسا ممکن نہیں۔اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ چٹکی بجاتے بحال نہیں ہوگی یہ اعتماد بحال ہونے میں بہت طویل وقت لگے گا۔

آبنائے ہرمز سے امریکا کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز نہیں گزر سکتا : امریکی وزیر جنگ

انہوں نے کہا کہ ایران کے یو اے ای پر 89 فیصد حملے شہریوں، سویلین انفراسٹرکچر اور توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے کےلیے تھے،ایران ان حملوں سے خلیجی عرب ممالک کو یہ پیغام دے رہا تھاکہ آپ ہماری حساب کتاب میں اہم نہیں ہیں اور اس سوچ کے اثرات طویل عرصے تک رہیں گے۔

Back to top button