ایران سے مذاکرات کےلیے جے ڈی وینس کا پاکستان نہیں آرہے : امریکی ٹی وی

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان نہیں آرہے ۔

 

آبنائے ہرمز سے امریکا کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز نہیں گزر سکتا : امریکی وزیر جنگ

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایلچی سٹیو وٹکوف کی قیادت میں وفد کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،جہاں وہ اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

امریکی ٹی وی کےمطابق یہ مذاکرات اسلام آباد میں ہونےکا امکان ہے،جہاں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس فی الحال ان مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اس لیے پاکستان نہیں آرہے کہ اس بار ایرانی سپیکر باقر قالیباف مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں، امریکی حکام کے مطابق باقر قالیباف کو ایرانی وفد کے سربراہ اور جے ڈی وینس کے ہم منصب کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Back to top button