اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

 

 

 

پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کےلیے کولیفائی کرلیا۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا گیا 81 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ 6.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محسن ریاض 42 جب کہ سمیر منہاس نے 27 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی سے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور صرف 80 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے 25 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی،صائم ایوب،کوشال پریرا اور آصف محمود12،12 رنز بناکر پویلین لوٹے،عرفان خان 9، کپتان مارنوس لبوشانے 5 رنز ہی بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان،عماد وسیم اور رچرڈ گلیسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سلمان مرزا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Back to top button