23نومبرکوضمنی الیکشن،سول آرمڈفورسز،پاک فوج کی تعیناتی کےاحکامات جاری

وزارت داخلہ نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور مقامی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری و سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے دن سے عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی۔ ضمنی الیکشن کے دن پاکستانی فوج بطور کوئیک ری ایکشن فورس تیسرے درجے پر تعینات رہیں گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور مقامی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیااور نامزد عسکری و سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی/ ریسپانس موڈ میں تعینات کیا جائے گا، رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس کے طور پر تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 22 تا 24 نومبر کے دوران ضابطہ فوجداری کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورتحال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں خلاصہ کارروائی عمل میں لا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تعینات فورسز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے، انتخابی دنوں کے دوران کسی بھی قانون شکن سرگرمی، ہنگامہ آرائی یا رکاوٹ کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکا جا سکے ۔

 

Back to top button