یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن تحلیل،کابینہ نے منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو تحلیل کرنے کی سمری کی متفقہ منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ 31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کی سرگرمیاں بند کی جا چکی ہیں۔ کابینہ نے واضح کیا کہ ادارے کے خاتمے کے عمل میں ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ملازمین کے مسائل کے حل اور واجبات کی ادائیگی کے لیے تمام قانونی تقاضے اور ضابطے ملحوظِ خاطر رکھے جائیں۔

 

Back to top button