کینسرسےمتاثرخلیوں کو واپس صحتمند کیاجاسکتاہے،ماہرین

سائنس دانوں نے ایک ’سوئچ‘ دریافت کیاہے جو کینسرسےمتاثر خلیوں کو واپس صحت مند حالت میں لا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے محققین نےمطالعے میں مالیکیولر سطح پرخلیوں کو فعال کیا اور کینسر زدہ خلیوں کو واپس صحت مند حالت میں واپس لائے۔
تحقیق کے نتائج کینسر خلیوں کو ختم کرنےکےبجائے ان کی ری وائرنگ کر کے کینسر کے علاج کو ایک نیا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔اس ہائبرڈ طریقے کو بہتر انداز میں سمجھنا ہے تو آپ100ڈگری سیلسیئس پر ابلتےپانی کےمتعلق سوچ سکتے ہیں۔ یعنی ایک بہت مختصرسا لمحہ ہوتا ہےجب پانی نا تو مکمل طور پر مائع ہوتا ہے نہ ہی بھانپ ہوتا ہے۔اس ہی طرح جب کینسر پنپ رہا ہوتا ہے تو ایک وقت ایسا آتا ہے جب خلیے بیک وقت صحت مند اور کینسر زدہ ہوتے ہیں۔
روایتی علاج میں کینسر زدہ خلیوں کو سرجری یاتابکاری یا کیموتھراپی کے ذریعے ختم کرنے پر توجہ کی جاتی ہے۔لیکن نئی تحقیق میں ایک تیسرے طریقے سے کینسر کے مریض صحت مند خلیے دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
