ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کے سینیئر سول جج عباس شاہ نے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےخلاف کیس کی سماعت کی اور عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک کےلیے ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےخلاف پیکا ایکٹ کےتحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھاہے۔
علیمہ خان کا عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار
دوسری جانب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کےخلاف جھوٹے مقدمات کی بھرمار کر دی گئی ہے۔فارنزک کروا کر انہیں 3 سال قبل کے ریڈیو پاکستان کے کسی حملے میں ملوث کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔
