محسن نقوی کی بلائنڈورلڈکپ کی فاتح ٹیم کےاعزاز میں تقریب،1 کروڑ انعام دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی بلائنڈٹی20ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب ،ایک کروڑروپےانعام دے دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا خصوصی مہمان بنایا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنےپربلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑروپےکاچیک دیا۔

 پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو2 کروڑ روپے کی گرانٹ کاچیک بھی دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہااورکہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔،آپ نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کرپاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

محسن نقوی کا  کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈورلڈ کپ جیتنےسےڈبل مزہ ہوگیا، تھوڑے وقت میں چیزیں بہترکرنے کی کوشش ہے، بلائنڈ ٹیم کومکمل سپورٹ کیا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کےچیئرمین سید سلطان شاہ اورکپتان نثار علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اورچیئرمین محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان نےبنگلادیش کو10 وکٹوں سےشکست دےکر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنےنام کیا۔

بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلادیش کےعارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ہونے والے مینز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے انکار پر بھارت کو ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا گیا۔پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے مابین بہترین ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ سربراہاں آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس دوران پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے انکار پر خوب بحث ہوئی۔

Back to top button