کام جاری رکھنے کا کہا گیاہے،چیئرمین پی سی بی کاعہدیداروں اورسٹاف سے خطاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ مجھےکام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے بورڈ کے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذرائع نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے 30 کے قریب عہدیداران کو بلایا اور یہ ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہی۔
انہوں نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہیے کیونکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے،اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔
رمیض راجہ کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے
دوسری جانب یہ خبر یں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور وزیر اعظم شہبا ز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرے گا۔