رمیض راجہ کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے

سابق فاسٹ‌ بائولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ رمیض راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں آئی پی ایل کی موجودگی میں دس سال تک وہاں کوئی لوکل لیگ نہیں ہوئی،پی سی بی کو بھی چاہیے کہ پہلے پی ایس ایل کو سنبھالنے پر توجہ دے۔کرکٹ بورڈ حکام پہلے پی ایس ایل کے مسائل حل کریں، اسے بڑی پراڈکٹ بنائیں پھر کچھ اور سوچیں۔پوری دنیا دائیں جانب چلتی ہے، ہم بائیں جانب چلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے سری لنکا اور بھارت میں تھری ڈے کرکٹ کرائی جاتی ہے، اسی طرح اگر آپ آسٹریلین ماڈل فالو کرتےہیں وہاں گریڈ کرکٹ کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ہر بچہ ہفتے اور اتوار کو ریڈ بال کرکٹ کھیلتاہے، اس کا مقصد ہوتاہےکہ وہ ابتدائی عمر سے ہی زیادہ زیادہ بال کھیلنے کی عادت اپنائے اور اپنی تکنیک کو بہتر اور اسکلز کو مضبوط کرے تاکہ جب وہ فرست کلاس کرکٹ میں جائے تو وہ لمبے عرصے تک کھیل سکے۔

Related Articles

Back to top button