ویمنزٹی20ورلڈکپ وارم اپ میچ:سکاٹ لینڈنےپاکستانی ویمنزکوہرادیا

ڈربی میں سکاٹ لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ٹی20ورلڈکپ وارم اپ میچ میں41رنز سے شکست دیدی ۔نا مکمل رہنے والے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا۔

سکاٹ لینڈویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر187رنزبنائےاور پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے188رنزکاٹارگٹ دیاتھا۔

پاکستان کی اننگ میں 9اوورکےکھیل کے اختتام پرپاکستان ویمنز کی ٹیم نے5وکٹوں کے نقصان پر62رنزبنائے مگر بارش کے باعث میچ روک دیاگیاتھا ۔

بارش کے نہ رکنے پرنا مکمل رہنے والے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو41رنزسےفتح یاب قرار دیاگیا۔

Back to top button