آزادکشمیر کی کالعدم تنظیم بے نقاب ہو رہی ہے،طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر  میں حالات قابو میں ہیں اور وہاں لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیم بے نقاب ہو رہی ہے،کل ایک آڈیو بھی آئی ہے۔

طلال چوہدری نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے مخلصانہ طریقے سے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا لیکن اسکے باوجود یہ سب نشاندہی کرتا ہےکہ انکا مقصد کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا کشمیریوں کا حق ہےکہ وہ قانون سازی کر سکیں، سوال کیا کہ کیا یہ کشمیریوں کا قانون سازی کا حق کسی اور کو دینا چاہتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے معاملے پر کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی، راولاکوٹ سمیت سب علاقوں میں حالات قابو میں ہیں، سب نارمل ہے۔

 

Back to top button