چیئرمین پی سی پی نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی پی محسن نقوی نے اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 روز میں حتمی ڈیزائن طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا،جس میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد پروجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بنےگا، جس پر سینیٹر محسن نقوی نے 10 روز میں سٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا۔

اس کے علاوہ نیشنل پارک کےلیے مخصوص ایریا مختص کرنے،اسلام آباد میں جدید طرز پر سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں تجاوزات کےخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا،واگزار کرائی گئی اراضی کا مفاد عامہ کےلیے بہترین استعمال کیا جائے ا۔

 

 

 

Back to top button